• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو مائیکرو فنانس بینک کا 9 ماہ میں 1.7 ارب روپے کا منافع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) یو مائیکرو فنانس بینک کا9ماہ میں 1.7ارب روپے کا منافع ،پاکستان میں مائیکروفنانس کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کرنے والے یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈنے 30ستمبر 2023کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ،یہ اعلان 5دسمبر کو منعقد ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔تازہ ترین مالیاتی نتائج ،یو بینک کی مسلسل ترقی کی رفتار کو ظاہرکرتے ہیںجو بینکنگ کی بہتر کارکردگی اور صارفین کو مالیاتی طورپربااختیار بنانے کے لیے اس کی وابستگی کا ثبوت ہیں۔