• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی خلائی پرواز کی جانب پیشرفت، ایران کا جانوربردار کیپسول لانچ

تہران (اے ایف پی) ایران نے گزشتہ روز کہا کہ خلابازوں کو خلا میں بھیجنے کی سمت پیشرفت کرتے ہوئے اس نے جانوروں کے ساتھ ایک کیپسول مدار میں بھیجا ہے، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے نئے ٹیسٹ کومغرب نے تنقید کا نشانہ بنایا، بیلسٹک میزائلوں کیلئے استعمال کے خدشے کا اظہار کیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے کی ایک رپورٹ میں ٹیلی مواصلات کے وزیر عیسیٰ زارع پور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیپسول کو 130 کلومیٹر (80 میل) دور مدار میں چھوڑا گیا۔عیسیٰ زارع پور نے کہاکہ 500 کلوگرام (1,000 پاؤنڈ) کیپسول کے اجراء کا مقصد آنے والے آنے والے برسوں میں ایرانی خلابازوں کو خلا میں بھیجنا ہے۔ تاہم،انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیپسول میں کون سے جانور تھے۔

اہم خبریں سے مزید