• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کی عوامی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی‘ ن لیگ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال، جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر ، صدر ضلع پشین سعداللہ خان ترین سینئر نائب صدور ہاشم خان بڑیچ،سردارزادہ نعمان ناصر، چوہدری بابر، صابر راجپوت، ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوار شاہیر بگٹی، خرم جدون ودیگرنےبیان میں کہا ہے کہ پارٹی میں شمولیتوں سے یہ بات واضح ہوگئی ہے مسلم لیگ(ن) بلوچستان بلکہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، عوام کے اعتماد اور ووٹ کی طاقت سے پارٹی بلوچستان سے آئندہ انتخابات میں سب بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھرے گی ۔بلوچستان میں اہم شخصیات کی شمولیت سے پارٹی بڑی جماعت بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی و صوبائی قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو اور تمام کارکن پارٹی جھنڈے اور قائد کے بیانیے کے ساتھ انتخابات میں اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں ، کیونکہ مخالفین کو ن لیگ کی عوامی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی اور وہ دراڑیں ڈالنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ضلع کوئٹہ پارٹی فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید