• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز ٹیلر سوئفٹ کی بجائے فلسطینیوں کو ملنا چاہیے تھا: عثمان خالد بٹ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ کا کہنا ہے کہ ٹائم میگزین کا ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو نہیں بلکہ فلسطینیوں کو ملنا چاہیے تھا۔

عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹائم میگزین کی جانب سے ٹیلر سوئفٹ کو ’پرسن آف دی ایئر‘ کا اعزاز دیے جانے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹائم میگزین کا ’پرسن آف دی ایئر‘ فلسطینی صحافیوں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کو ہونا چاہیے تھا جنہوں نے نسل کشی کا مقابلہ کرتے ہوئے ناقابلِ یقین جرأت کا مظاہرہ کیا۔

عثمان خالد بٹ نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر 2022ء میں یہ اعزاز روس کے خلاف جنگ میں صدر ولودومیر زیلنسکی اور یوکرین کے جذبے کو دیا جا سکتا ہے تو فلسطین کے جذبے کا کیا ہوگا؟

واضح رہے کہ ٹائم میگزین نے گزشتہ سال یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو ’پرسن آف دی ایئر‘ قرار دیا تھا۔

رواں برس امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید