• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مظاہر نقوی کا سپریم جوڈیشل کی کارروائی پر کمیٹی کو ایک اور خط

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے خلاف دس شکایات پر سپریم جودیشل کونسل کی کارروائی کے حوالے سے دائر آئینی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے معاملہ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں دو دیگر سینئر ترین ججوں پر مشتمل بینچ کے روبرو مقدمات کو سماعت کے لئے مقرر کرنے اور بنچوں کی تشکیل متعلق کمیٹی کو ایک اور خط لکھ دیا ہے ، فاضل جج نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے 29اکتوبر کو شوکاز نوٹس بھجوایا گیا تھا،میں نے اپنے ابتدائی جواب میں سپریم جودیشل کونسل کے تین ممبر ججوں پر اعتراض کیا ،لیکن مجھے سماعت کا نوٹس دیے بغیر ایجنڈا جاری کیا گیا ،حالانکہ میں نے اس حوالے سے 2آئینی درخواستیں دائر کررکھی ہیں انہیں سماعت کے لیے مقرر کرنا تو درکنار ؟ ابھی ان پر نمبر تک نہیں لگائے گئے۔

ملک بھر سے سے مزید