• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت اطلاعات، پرائیویٹ آڈیٹر کی خدمات حاصل کرے گی

کراچی(اسد ابن حسن) ڈائریکٹوریٹ آف ایڈورٹائزمنٹ محکمہ اطلاعات سندھ نے برسوں سے زیر التوا سرکاری اشتہارات و مہمات کی اخبارات اور ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ادائیگی کے لیے پرائیویٹ آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ بلز کی ادائیگیاں 2013سے لیکر 2019تک زیر التوا ہیں اور چند بلز 2020تا 23کے بھی پینڈنگ میں ہیں۔ منتخب آڈٹ فرم تین ماہ میں اپنا کام مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔