کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستداں ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شاپنگ مال کا از سر نو جائزہ لیا جائے ، اس وقت زیادہ ترشاپنگ مال خطر ناک بن چکے ہیں جس میں معمولی سے حادثات سے مالی اور جانی نقصانات کو روکنا مشکل ہوگیا ہے، کراچی میں دو ہفتے سے بھی کم وقت میں دو شاپنگ مال میں ہونے والی آتشزدگی حکومت کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہیں، لوگوں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے، کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔