اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) شوگرملزمالکان نےایک بارپھر حکومت سےسرپلس چینی کی برآمد کیلئےاجازت دینے کامطالبہ کرتے ہوئے نقصانات کے باعث شوگرملز بند کرنےکا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا ہے کہ سرپلس چینی کی برآمدسے ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اضافی چینی کے ذخائرکی برآمد اورحکومتی سطح پر خریداری کے معاملے پر تاحال حکومت سے تعاون حاصل نہیں ہوا ، انہوں نے حکومت سے ملز کو بند ہونے سے بچانے کیلئے مدد مانگ لی۔