کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند، ایران اور پاکستان کے درمیان پائیدار، سفارتی و ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے اس وقت 9سرحدیمارکیٹیں کام کر رہی ہیں اور مزید6مارکیٹیں کھلنے کیلئے تیار ہیں جو900کلومیٹر پر محیط ہیں۔اس اسٹریٹجک اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں اور تجارت کو بڑھانا ہے۔یہ بات انہوں نے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی ) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان، نائب صدر نعیم حیدر،چیئرمین ڈپلومیٹک کمیٹی اصفر حسین کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔