• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کے استحکام کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انقلابی اقدامات کئے‘یوسف رضا گیلانی

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے پیپلز پارٹی ہمیشہ انقلابی اقدامات کئے تاکہ عام آ دمی خوشحال رہے‘ہم نےبے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ‘بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو مالی امداد کے فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں رہے‘ جلال آباد مظفر آباد کےعوام سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ آئندہ بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد کے علاقہ جلال آباد میں سیاسی و سماجی رہنما ملک شفقت رضا میتلا کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سید ناظم حسین شاہ مرحوم کے صاحب زادے بیرسٹر سید مدثر شاہ‘ملک زاہد میتلا‘ ملک فیاض‘احمد ریاض بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ بطور وزیراعظم ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لیے میگا پروجیکٹس کا قیام عمل میں لائے ۔ امید رکھتا ہوں کہ این اے 148 سمیت ملک بھر کے عوام عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن گھر گھر جا کر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے پیغام کو پہنچائیں ۔
ملتان سے مزید