لاہور (خصوصی نمائندہ) تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر ذیشان کے قتل اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے برطرف ڈاکٹروں کی بحالی اور دیگر مطالبات کے لئے ہڑتال جاری رکھی ، میو ہسپتال ، جنرل ہسپتال ، سرگنگار رام ، سروسز ، جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوںمیں او پی ڈیز سروسز مکمل بندرہیں ۔ مریضوں کے روٹین کے ٹیسٹ بھی نہیں ہوسکے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث معمول کے آپریشن بھی نہ ہوئے ، دوسری جانب وائے ڈی اے کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی ، ڈاکٹر سلمان حسیب اوردیگر نے اعلان کیا ہے کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہڑتال جاری رہے گی ۔