• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص خوراک سے ڈرائیور، کنڈیکٹروں اور مسافر عاجز آگئے

پشاور(وقائع نگار) جنرل بس سٹینڈ پشاور میں تندور مالکان کی کم وزن روٹی اور ہوٹلوں مالکان کی ناقص خوراک سے ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں ااور مسافر عاجز آگئے ہیں اور من مانے دام وصول کرنے کے باوجود پیٹ بھرکر کھانا ایک خواب بن گیا۔ضلعی انتظامیہ اورفوڈ اتھارٹی کی عدم توجہ سے جنرل بس سٹینڈ میں کم وزن روٹی اور ناقص خوراک مہنگے دام فروخت کرنے سے صوبے کے بڑے بس سٹینڈ میں ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں اور مسافروں کو مشکلات درپیش ہیں۔ مسافروں اور گاڑی مالکان نے میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور میئرزبیرعلی سے فوری طور پر تندور کے روٹی وزن برابرکرنے، صفائی اور ناقص خوراک کو معیاری بنانے اور ریٹ مناسب کرنے کے لئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔
پشاور سے مزید