وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) وٹفورڈ بارو کونسل کے سابق کونسلر سہیل بشیر ایڈووکیٹ کے تایا قیصر رشید کے والد ، چوہدری محمد محمد بشیر ، چوہدری خادم حسین کے بھائی، چوہدری امجد صدیق کے سسر چوہدری محمد رشید طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان، ایلڈر شا رٹ کے سابق میئر چوہدری محمد سلیم، پروفیسر امتیاز چوہدری کے قریبی رشتہ دار اور زاہد طفیل ، چوہدری مبشر طفیل کے ماموں تھے۔چوہدری محمد بشیر بھائی کی وفات پر پاکستان روانہ ہو گئے۔ مرحوم چوہدری محمد رشید کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، ان کی وفات پر وٹفورڈ کمیونٹی رہنما امجد امین بوبی،حاجی محمد منیر ، چوہدری محمد عظیم ، چوہدری محمد شاہپال ، شفقت اقبال تبسم، چوہدری واجد و دیگر رہنماؤں نے چوہدری برادران سے دلی تعزیت و افسوس کا اظہار اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔