ملتان(سٹاف رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر احسان الدین قریشی نے ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی، پارٹی امیدوار مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے، پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالیں گے اور مہنگائی کا خاتمہ کریں گے، اس موقع پرزاہد بشیر قریشی، رانا نعیم،رفیق طوطی،قسور بھٹی، خلیل انصاری،حامد خان،میاں رزاق،اشرف گوگا،جمیل عباسی، امجد اجمل،مرزاعبدالرحمن، عادل قریشی،رفیق گجر ودیگر نے خطاب کیا۔