لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی پانچ سال نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے لارجر بنچ کو ارسال کردی،دوسری جانب جسٹس شجاعت نےپی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس بھی 5رکنی بینچ کو سماعت کیلئے بھجوا دیا، چیمبر میں سماعت کرتے ہوئےعدالت نے باور کرایا کہ اس نوعیت کی درخواستیں جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لارجر بنچ کررہا ہے، درخواست میں موقف تھا کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا بانی ہے،توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن نے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر نااہل کیا، میری سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ،الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف الیکشن کرانا ہے عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دے ۔