• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ جلدی امراض پھیلنے لگے

کراچی (بابر علی اعوان /اسٹاف رپورٹر) کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے پر جلدی امراض پھیلنا شروع ہوگئےجس پر ماہرین امراض جلد نے ہدایت کی ہے کہ شہری احتیاط کریں ۔ معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر عماد کرمانی نے بتایا کہ سردی شروع ہوتے ہی سب سے زیادہ متعدی خارش کے مریض آرہے ہیں یہ بیماری ایک فرد سے پورے گھرانے کو لگتی ہے پورے جسم میں خارش ہوتی ہے جس سے انفیکشن ہو جاتا ہے اور زخم اور دانے پڑ جاتے ہیں ۔ اس سے بچنے کے لئے عوام کو چاہیے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے ساتھ گرم کپڑے ،چادریں اور کمبل خوب گرم پانی سے دھوئیں اورسخت دھوپ میں پھیلائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں خشک ہوا سے لوگ ایگزیما میں بھی مبتلا ہورہے ہیں جس میں جلد خشک ہو کر پھٹ جاتی ہے، خارش ہوتی ہے اور سوزش سے زخم بن جاتے ہیں جبکہ سر کی خشکی بھی ہو جاتی ہے سر میں چھلکے نکلنے لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزیما سے بچاؤ کے لئے جلد کو نم رکھا جائے ،سر میں تیل لگایا جائے اورزیاد ہ صابن سے نہ دھویا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید