• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل فیصلے کیخلاف اپیل پر بنچ تشکیل

اسلا م آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف حکومت کی اپیل پر سماعت کیلئے 6 رکنی لارجر بینچ تشیکل دیدیا گیا۔جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس امین الدین، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ میں شامل ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید