پشاور (خصوصی نامہ نگار) 35 ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن شپ مظفر آباد آزاد کشمیر میں شروع ہوگئی جس میں خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میئر مظفر آباد سید سکندر شاہ گیلانی نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا، آرگنائزرز شیخ نذیر، شیخ عبدالرؤف، واصف شیخ اور خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی روز عبداللہ نے فہیم کو تین ایک، صوابی کے عطاء نے پشاور کے عبداللہ لطیف کو تین صفر، سوات کے یعقوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان کے ملک وقار کو تین دو، پشاور کے رامبیل گل نے ہزارہ کے محمد اسد کو تین صفر، آزاد جموں کشمیر کے عمیر نے ہزارہ کے خانزادہ شاہ زیب کو تین صفر، سعود خان نے کامران کامی کو تین دو، عاطف ظہور نے جواد خان کو تین صفر، یاسر شہزاد نے مبشر عباسی کو تین دو، بلال بیگ نے محبوب علی کو تین دو، کاشف رزاق نے سیف کو تین صفر، خالد سلطان نے اویس کو تین صفر، شاہ خان نے نعمان احمد کو تین صفر، شرجیل نے شاہد گنڈا پور کو تین صفر، عامر گوگا نے عمر کو تین صفر اور ریان نے نادر خان کو کو تین صفر سے ہرایا۔