• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے فزیو تھراپسٹ پاکستانی بولرز کے علاج میں مصروف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کے اسپورٹس فزیو تھراپسٹ اورکنسلٹنٹ ڈاکٹر جاوید مغل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولروں ارشد اقبال اور ذیشان ضمیرکی ٹخنے کی پیچیدگی کا جائزہ لیا گیا۔ وہ اسپنر سفیان مقیم کا بھی معائنہ کریں گے۔ وہ پیر کو پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم کو زخمی بولروں سے متعلق رپورٹس پیش کریں گے۔ ڈاکٹر جاوید مغل ملتان سلطانز کی دعوت پر پاکستان میں موجود ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کی درخواست پر جاوید مغل نے اتوار کو این سی اے میں پلیئرز کا بھی معائنہ کیا ۔ وہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی فٹنس پر بھی کام کررہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید