ملتان (سٹاف رپورٹر) کستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینیئر نائب صدر پی پی پی ساؤتھ پنجاب خواجہ رضوان عالم، چیف کوارڈینیٹر پی پی پی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، بلاول بھٹو زرداری ہی آئندہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے، جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنےآئے گی، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں آنے والے دنوں میں بڑی بڑی سیاسی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی جو کہ سیاسی حلقوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوں گی، عوام کسی اور کو مسلط کرنا قبول نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، اس جماعت کے لیڈروں نے عوام کے لیے اپنی عظیم جانوں کا نذرانہ دیا، عوام انہیں فراموش نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ائی، مہنگائی کنٹرول میں رہی، بیروزگاری کم ہوئی اور سب سے بڑھ کر ملکی معیشت مضبوط ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، اور تاریخ گواہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 150 فیصد اضافہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ہوا تھا، انہوں نے کہ کہا کہ آج بھی لاکھوں گھرانوں میں بے نظیر پروگرام کے تحت مالی امداد سمیت دال، چینی، گھی، راشن کا مسئلہ حل ہوتا ہے۔