• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کی سیٹ کیلئے دو افسران میں جنگ شدت اختیار کر گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان کی سیٹ کیلئے دو افسرانمیں جنگ شدت اختیار کر گئی، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے افسران رانا محبوب عالم کے حمایتی بن گئے، ایپکا اور سی بی اے میونسپل کارپوریشن ملتان نے نئے تعینات ہونے والے رانا محبوب عالم کے خلاف ممتاز آباد آفس میں دھرنے کی کال دے دی ہے اور تمام سرکاری ملازمین کو ممتاز آباد آفس پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سکیل 18کے رانا محبوب عالم کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات کردیا ، رانا محبوب عالم نے ملتان کے اعلیٰافسر کے پی اے سے رابطہ کیا تو انہوں نے ایڈیشنل کمشنر ملتان سے ملاقات کیلئے ہدایت کی، ایڈیشنل کمشنر ملتان نے رانا محبوب عالم کو کمشنر سے اجازت لیےبغیر تبادلہ کرانے پر سخت سرزنش کی ، رانا محبوب عالم نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب سے چوہدری فرمائش کو چارج چھوڑنے کیلئے دوبارہ مراسلہ لکھوا دیا جس پر ملتان کے اعلیٰ افسرسخت ناراض ہوئے، رانا محبوب عالم نے کمشنر ملتان کو چارج لینے کی رپورٹ دینے کے بجائے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو بھجوا کر چارج سنبھال لیا ہےجبکہ دوسری طرف میونسپل کارپوریشن ملتان کی ایپکا اور سی بی اے یونین رانا محبوب عالم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ہے، ایپکا اور سی بی اے یونین آج ممتاز آباد دفتر میں احتجاجی کیمپ لگائے گئے۔
ملتان سے مزید