ملتان (سٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب اور آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ علی چوک، حسین آگاہی سے ہوتا ہوا گھنٹہ گھر چوک پر جلسے کی شکل اختیار کر گیا، مارچ میں منہاج آلقران، متحدہ موومنٹ پاکستان و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام کی شرکت، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،سربراہ جمیعت علمائے اہلحدیث ضیاءاللہ شاہ بخاری، علامہ سید احمد اقبال رضوی ، ناصر عباس شیرازی، علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر جاری مظالم پر آج انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بھی حقوق انسانی کے نام نہاد دعویٰ داروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے،سلیم صدیقی، آغا اعجاز بہشتی،علامہ قاضی نادر حسین علوی،تصور عباس،سید وسیم زیدی،زعیم امداد زیدی،علی رضا بخاری،علی رضا زیدی،حسنین انصاری,سخاوت سیال،ثقلین نقوی، احتشام رضا، یافث نوید ہاشمی نے بھی خطاب کیا۔