ملتان (سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں پاپڑ فیکٹریز، سویٹس یونٹس، میٹ شاپس اور کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے، 150ساشے گٹکا، 8 کلو چائنہ نمک، 10لٹر ایکسپائری مشروبات تلف کر دئیے، تفصیلات کے مطابق 17کسی ملتان میں گرائنڈنگ یونٹ کو چائنہ نمک کا استعمال کرنے، سٹوریج ایریا میں مکڑیوں کے جالے پا ئےجانے پر 25 ہزار روپے ، 17کسی ملتان میں محلول میں مردہ حشرات پائے جانے، پانی کی تجزیہ رپورٹ موجود نہ ہونے پر سنیکس یونٹ کو 25ہزار روپے، بوسن روڈ ملتان پر واقع 2کریانہ سٹورز کو ایکسپائری مشروبات اور چائنہ نمک فروخت کرنے پر 20ہزار روپے ،موسیٰ پاک ملتان میں گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی ہونے پر بیکری کو 15 ہزار روپے ، چوک کمہاراں میں میٹ شاپ کو صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے، فریزر میں گندگی پائے جانے پر 35ہزار روپے، گرین سٹی میاں چنوں میں 2سویٹس یونٹس کو پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار ہونے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 20ہزار روپے اور ملتان روڈ وہاڑی میں ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر پان شاپ کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔