ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان کی مرد و خواتین پرنسپل و ایڈیشنل میڈیکل آفیسر (گریڈ 19/20 ) سمیت دیگر مختلف اسامیوں کو ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے، جاری احکامات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے گورنمٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملتان میں گریڈ 20کی مرد و خواتین کی پرنسپل میڈیکل آفیسرز (3) ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر کی 19جب کہ ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل آفسیر کی( 5)، اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کی ایک، ایک، سینئر بلڈ ٹرانسفیوژن کی ایک، سینئر میڈیکل آفیسر کی تین، سینئر میڈیکل آفیسر کی چار ، حکیم کی ایک، فارماسسٹ کی ایک، ڈی اے ای الیکٹرونک اور ڈی اے ای میکینکل کی ایک، ایک، ٹیکنیشن کی دو ، لانڈری منیجر کی ایک ،اینستھیزیا اسسٹنٹ کی ایک اور بلڈ ٹیکنیشن کی ایک سمیت دیگر آسامیوں کو ختم کر دیا ہے جس پر ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور یہ فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔