• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمرموٹر سائیکل سواروں پر مقدمات پاکستان کو بدنام کرنیکی کوشش،تاجربرادری

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سنیئروائس شیخ اکرم حکیم، جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، پیپرمارکیٹ بوہرگیٹ کے صدر عبدالحمید جٹ،ملتان کے چیئرمین کاشف رفیق، جنوبی پنجاب کے نائب صدر شیخ مقصود قریشی،شاہ رکن عالم کے صدر شہباز، ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری یعقوب راجپوت نے کہا ہے کہ کم عمر بچوں پر موٹر سائیکل سواری کی آڑ میں ایف آئی آرز درج کر کے عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے تاجر برادری۔ وکلا ء۔سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہے سے وابستہ نمائندگان کے بارہا احتجاج کے باوجود پنجاب حکومت کا نوٹس نہ لینا انتہائی شرمناک فعل ہے ۔
ملتان سے مزید