• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں کم از کم تنخواہ 32ہزار پر عملدرآمد کی اپیل

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ ملازمین نے حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی کم از کم تنخواہ 32ہزار پر یکم جولائی سے عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ملازمین کےڈیلی ویجز ملازمین کو 25ہزار روپے تنخواہ دی جا رہی ہے جو بڑھتی مہنگائی میں ناکافی ہے۔ یاسر قریشی، خالدحبیب، فیصل بٹ، اشرف راہی، نوتن مسیح، سلیم مسیح، کاشف محمود، عاصم قاضی، عثمان اشرف اور دیگر نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ سے ہمدردانہ نوٹس لینے کی اپیل کی۔
اسلام آباد سے مزید