پشاور (این این آئی)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر نوٹس کے خلاف دائر درخواست میں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے اسے حتمی فیصلے سے روکدیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 175 سیاسی جماعتیں ہیں، کسی نے انٹرا پارٹی انتخابات چیلنج نہیں کیے، جس نے پارٹی انتخابات چیلنج کیے وہ پارٹی کا حصہ نہیں۔ جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیل قاضی انور نے کہا کہ الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف کیس نہیں سن سکتا، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لے سکتا ہے۔ جسٹس عتیق شاہ نے استفسار کیا کہ یہ آپ اب سے کیسے اندازہ لگا سکتے ہیں؟وکیل قاضی انور نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے دائر اختیار سے تجاوز کر رہا ہے۔