• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے، شاداب رضا نقشبندی

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر حیثیت پر فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،فیصلہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کرنے اور عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھی مسلم سوسائٹی قادری ہاؤس پر سربراہ سنی تحریک شہید محمد عباس قادری کی والدہ کی تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد ملاقات کیلئے آئے ہوئے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری عمل کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید