پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ہنگو کے صدر یوسف خان کی جانب سے ہنگو میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست کو 3دن کے اندر اندر نمٹانے کا حکم جاری کردیا ۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔