ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل سعید کی زیر صدارت گزشتہ روز چیمبر کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد فیصلے کیے گئے،اس موقع پر شرکائےاجلاس نے ملک کے معاشی و اقتصادی حالات ہر تشویش کا اظہار کیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومت پرائس کنٹر ول کمیٹیاں فعال بنائے اور بہتر پالیسی بنا کر مہنگائی کنٹرول کرے، ریٹیلرز پر دباؤ ڈالنے سے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔