• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، جسٹس مظاہر کیخلاف جوڈیشل کونسل کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)سپریم کورٹ نے جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔سماعت کے آغاز پر جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل مخدوم علی خان روسٹرم پر آکراپنے دلائل شروع کئے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ان سے مکالمہ میں کہا کہ آپ بنچ پر اعتراض اٹھا رہے ہیں۔ جس بنچ پر اعتراض ہے وہ کونسل کی کارروائی روکنے کے لئے حکم امتناع کیسے دے سکتا ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی کی درخواست کی کھلی عدالت میں پہلی سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز چیلنج کر رکھے ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی کے وکیل نے کہا کہ کیس کونسل کی کارروائی سے قبل سماعت کے لئے مقرر کیا جائے، جس پر جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ٹھیک ہے ہم 8 جنوری کو سماعت رکھ لیتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید