لاہور ( این این آئی) بانی تحریک انصاف عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر الیکشن شیڈول جاری ہوگیا تو عمران خان شاید حصہ نہیں لے سکیں گے‘ ہم چاہتے ہیں کہ کیس جلد فکس ہو تاکہ بانی تحریک انصاف بھی اس الیکشن میں حصہ لے سکیں ‘انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ اب وہ ہمیں قانون کے مطابق نشان الاٹ کردے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں بانی تحریک انصاف کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے وکیل نہیں آئے تو عدالت نے ان کو سننا ضروری سمجھا ہے ۔