• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل الیکشن موخر کرانے کی سازش سپریم کورٹ نے بروقت ناکام بنا دی

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے 8 فروری 2024ء کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ہی روز کرانے کا جو بیڑہ اٹھایا تھا چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے اس وطن دوست‘ جمہوریت نواز اقدام کو بعض حلقوں نے ناکام بنانے کی جو سازش کی۔ 

جمعہ کی شام چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعمیری‘ خوشگوار اور ثمرآور ملاقات ہوئی جس کے بعد پی ٹی آئی دور حکومت کے آخری دنوں کی طرح سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک کو کھول دیا گیا، رجسٹرار آفس بھی کھل گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی رونقیں بحال ہو گئیں۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اُنکے حلیفوں کی سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن کے وفاقی سیکرٹری عمرحمید اور انکے رفقاء نماز مغرب کے بعد سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ 

مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن‘چیف جسٹس آف پاکستان سے اجازت لیکر بنچ میں نہیں بیٹھ سکے بلکہ انکی جگہ مسٹر جسٹس منصور علی شاہ اور مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود جیسے سینئر جج چیف جسٹس کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 11دسمبر 2023ء کے تمام نوٹیفکیشن معطل کرنے کے آرڈر کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے لگے۔

اہم خبریں سے مزید