مظفر آباد(اے پی پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حصول روز گار کے لئے بیرون ملک جانے والوں کو منفی انداز میں نہیں لینا چاہیے‘ہماری دفاعی صلاحیت کی وجہ سے کسی میں جرات نہیں کہ پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھے‘ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اصل توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہئے کہ اسرائیلی بھیڑیے نیتن یاہو کے ہاتھ کیسے روکے جائیں ، وہاں جنگ بندی ہو اور انسانی کوریڈور کھلے۔اپنے وسائل غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں پر نہیں اپنے شہریوں پر خرچ کرنے ہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے، امید ہے کہ شرح سود میں بھی کمی آئے گی۔ جمعہ کو یہاں آزادجموں و کشمیر کی جامعات کے طلباوطالبات کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم سنجیدہ معاملہ ہے اور یہ چیلنج بھی ہے۔