• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، پاکستان کا عالمی اداروں کو خط

اسلام آباد(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر کی حیثیت پر بھارتی سپریم کورٹ کا غیرقانونی فیصلہ، وزیرخارجہ کا عالمی اداروں کو خط۔نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ، یورپیئن یونین اور اسلامی تعاون تنظیم کی قیادت کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی حیثیت سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے غیرقانونی فیصلے کی جانب طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔بھارتی سپریم کورٹ نے پیر کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کی منسوخی اور اسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے 5 اگست 2019 کے متنازع فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ستمبر 2024 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔5 اگست 2019 کو بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی آئینی حیثیت دلانے والے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کردیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید