• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں اسموگ کی شدت کم، کراچی آلودہ ترین شہر

لاہور/ کراچی (نیوز ایجنسیز) مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی آئی ہے اور فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر چلا گیا۔فضائی آلودگی میں کراچی دنیا بھر میں سرفہرست رہا، شہر قائد کا اے کیو آئی 332 تک پہنچ گیا، ڈھاکا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 254ریکارڈ کیا گیا، آلودہ ترین شہروں میں کولکتہ کا تیسرا نمبر رہا۔تفصیلات کے مطابق مصنوعی بارش کے بعد لاہور کی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے اور لاہور عالمی رینکنگ میں پہلی سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے، گرین فورٹ 2 لاہور میں اے کیو آئی 366 رہا، پنجاب یونیورسٹی لاہور کالج آف ارتھ میں اے کیو آئی 275 ریکارڈ کیا گیا، ٹاون ہال لاہور میں اے کیو آئی 366 ریکارڈ کیا گیا، شالے ویلی رینج روڈ راولپنڈی پر اے کیو آئی 242 رہا، لاہور فیصل آباد بائی پاس روڈ شیخوپورہ پر اے کیو آئی 163 ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آچکا ہے، شہر قائد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 332 ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ سے کراچی میں ہوا کا معیار غیرصحت بخش ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شہری مضر صحت ہوا سے بچنے کے لئے ماسک پہنیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے، صبح سویرے شہر کا درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید