• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس کی ان کیمرہ، عمران بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کے مقدمہ کی سماعت آج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کی عدالتوں میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔ سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت اڈیالہ جیل جبکہ عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح اور نکاح سے پہلے ناجائز تعلقات کے کیس اور فراڈ کیس میں گرفتار فواد چوہدری کی طبی معائنہ کی درخواست کی سماعت ضلع کچہری اسلام آباد میں ہو گی۔ سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کرینگے، عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح اور نکاح سے پہلے ناجائز تعلقات کیس کی سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں ہوگی جبکہ فراڈ کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طبی معائنہ کی درخواست کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید