ملتان (سٹاف رپورٹر) مسیحی مختلف برادریوں نے این اے 148میں سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان گزشتہ روز رضا آباد کرسچین کالونی میں ہونےوالی کارنر میٹنگ میں کیا گیا ، جس کی صدارت سابق ایم این اے نوید عامر جیوا نے کی،اس موقع پر یوسف ندیم، کامران یوسف،کامران یوسف ، یوسف صادق، رحیل انجم، ایس جارج سمیت دیگر مسیح برادریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،جنہوں نے امیدوار این اے 148 سا بق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی حمایت کاباقاعدہ اعلان کیا۔