ملتان (سٹاف رپورٹر)نگران و زیر اعلیٰ بہاولپور میں ساؤتھ پنجاب نہیں سرائیکی میلہ کرائیں ، ساؤتھ پنجاب میلے کے نام کو مسترد کرتے ہیں ، وسیب کی شناخت کو مسخ کرنیکی ہر کوشش کا مقابلہ کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے دامان سرائیکی ثقافتی سنگت کے رہنما گلزار خان کھوسہ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنیوالے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر جعفر خان کھوسہ ، سیف اللہ لنگاہ اور شیخ طارق موجود تھے۔