ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر مخدوم ابولحسن ہاشمی کوقائم مقام ڈائریکٹر کالجز ملتان تعینات کردیا گیا تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز احمر رؤف سے ڈائریکٹر کالجز کا چارچ واپس لے لیا گیا ہے اور ملت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مخدوم ابولحسن ہاشمی کو ڈائریکٹر کالجز کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے انہوں نے چارچ سنبھال لیا ہے ۔ انہوں نے آج 11 بجے تمام سٹاف کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔