• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن آئینی ضرورت، 8 فروری کو ہونگے، نتیجے پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، نگراں وزیراعظم

کاکاسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ عام انتخابات 8فروری کو صاف شفاف ہوں گے، نتیجےپر کچھ نہیں کہا جاسکتا، عام انتخابات کاانعقاد ایک آئینی ضرورت ہے،نتیجے پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، انتخاباتی ماحول میں الزامات معمول کی بات ہے، سیاسی جماعتوں کے دعوؤں کا فیصلہ انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کرینگے، بلوچستان کے عوام کو ’’وکٹم کارڈ‘‘سے نکل کر آگے بڑھنا اور اپنے بچوں کو محنت اور ہنر کی طرف راغب کرناچاہیے،گورننس کو بہتر بنانے کیلئے بلوچستان کو بہترین افسر فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات کو ئٹہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔ نگراں وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ سکیورٹی کی صورتحال ٹھیک ہو جائے گی،دریں اثناءبلوچستان میں نگران وزیراعظم نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر کی موجودگی میں وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اور الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا ہے کہ قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ اس کے انسانی وسائل ہیں ،دوست ممالک آج بھی پاکستان سے افرادی قوت کی درآمد کو ترجیح دیتے ہیں،کوشش ہے کہ گوادر سے موسی خیل تک بچوں کو تربیت دی جائے تاکہ وہ لوگوں کے لئے مفید شہری کے طور پر سامنے آئیں۔

اہم خبریں سے مزید