ملتان(سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک آفیسر راؤ نعیم شاہد نے صحافیوں کی سہولت کے لئے ملتان پریس کلب میں ٹریفک لائسنس کاؤنٹر بنانے کا اعلان کر دیا ہے ، صحافیوں کے بچوں کے لیے ٹیسٹ ڈرائیونگ کی سہولت بھی دی جائے گی تاکہ صحافیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑ ے والدین کو چاہئے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں ، ملتان پریس کلب کے صدر شکیل انجم نے کہا کہ ٹریفک پولیس انتظامیہ کی جانب سے صحافی برادری کو ٹریفک لائسنس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات لائق تحسین ہیں ، قبل ازیں ملتان پریس کلب ،جرنلسٹ رابطہ کونسل آف پاکستان کے زیر اہتمام ٹریفک پولیس کے تعاون سے صحافیوں کو ٹریفک لائسنس کی سہولت کے لئے خدمت عوامی مرکز موبائل ٹریفک پولیس کیمپ لگایا گیا۔