• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر کریکر حملہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے گھر پر گزشتہ رات کریکر حملہ ہوا ہے۔ ڈرنے والا نہیں ہوں، گرنیڈ دھماکے سے گاڑی تباہ، گھر کے شیشے ٹوٹے، ثاقب نثارکی جنگ سے گفتگو، پولیس کے مطابق سابق چیف جسٹس کے گھر کے گیراج میں دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ودیگر ذرائع نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان ثاقب نثار کی رہائشگاہ گارڈن ٹاؤن بلاک ہاؤس نمبر 79کے باہر کریکرپھینک کرفرارہوئے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل سے میں خیریت سے ہوں، میں ڈرنے والا نہیں ہوں، میرے حوصلے بلند ہیں۔سابق چیف جسٹس کا مزیدکہنا تھا کہ پونے نو بجے ہونیوالے گرنیڈ دھماکے سے گاڑی تباہ، گھر کے شیشے ٹوٹ گئے اور دو سپاہی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔دوسری جانب سابق چیف جسٹس کے سیکرٹری میاں آصف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کچھ دیرپہلے اسی گاڑی میں گھر پہنچے تھے اور یہ گاڑی ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس کو سرکاری طورپر ملی۔ جب دھماکا ہوا توثاقب نثار کی گاڑی گیراج میں کھڑی تھی، دھماکا شدید تھا جس سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئےتاہم اہلخانہ اس حادثے سے محفوظ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید