• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا تجارتی حجم 27 ہزار سے 32 ہزار ارب ڈالر تک پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چین کا تجارتی حجم 27ہزار سے 32ہزار ارب ڈالر تک پہنچانے کا فیصلہ وزیر تجارت‘ صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہاہے کہ ہمارا وژن ’’ٹریڈ ناٹ ایڈ‘‘ چین کو برآمدات کا ہدف پچیس ارب ڈالر ہے عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کے عہدیداروں نے وفد کی صورت میں اپنے نئے آنے والے اکنامک قونصلر مسٹر ژانگ گوانگ یوانگ کی سربراہی میں ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات کی۔ چین کے کامیاب دورے کو ثمرآور بنانے کیلئے چین کی طرف سے پاکستان سے اپنی درآمدات کو کئی گنا بڑھانے کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے چینی سفارتکاروں کو بتایا کہ اُنکے حالیہ دورہ چین کا بنیادی مقصد ایک طرف چین کی ترقی کے سفر سے سبق حاصل کرنا اور دوسری طرف پاکستانی برآمدات کیلئے کئی منڈیوں کی تلاش کرنا تھا۔ اُنہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایک پرجوش پانچ سالہ ویژن کی نقاب کشائی کی۔ اس میں پاکستان کی چین کو برآمدات کیلئے 25 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ’’ٹریڈ ناٹ ایڈ‘‘ کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے پانچ سالوں میں پاکستانی برآمدات ایک سو ارب ڈالر سے بڑھانے پر زور دیا۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز پر دونوں ممالک کے ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفارتکاروں نے افریقی اور وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کیلئےپاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز‘ پاکستان کی کم لاگت لیبر کے استعمال میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید