• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں برس ملتان میں قتل کی 132 وارداتیں، 91 کیسز کو حل کرلیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سال 2023 میں اب تک ملتان ضلع میں قتل کی 132 وارداتیں ہوئیں 91 قتل کے کیسز کو حل کیا گیا جبکہ ملتان پولیس چالیس قتل کی وارداتوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ پولیس کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ملوث 242 ملزمان کو گرفتار کرکے 91 چالان مرتب کئے۔اسی طرح اندھے قتل کی 33 وارداتیں ہوئیں جن میں سے 23 ٹریس کئے گئے جبکہ 10 وارداتیں ٹریس نہ کی جاسکیں پولیس کے مطابق اندھے قتل کی وارداتوں کے 23 چالان مرتب کرکے 48 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔
ملتان سے مزید