لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پارٹی کی چیف آرگنائزار مریم نواز کے مخصوص نشست پر اسمبلی رکن بننے کی مخالفت کر دی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے فیصلے کے بعد مریم نواز جنرل الیکشن میں حلقے سے جیت کر پارلیمنٹ کا حصہ بنیں گی۔مریم نواز کے لئے لاہور کے حلقہ این اے 119 کے علاوہ صوبائی حلقوں سے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں۔