اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ایف آئی اے انکوائری میں نامزد ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ڈاکٹر امان اللہ خان کو تبدیل کر کے سیکٹر جی سیون تھری فور ڈسپنسری میں تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر شہزاد منیر کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امان اللہ خان کیخلاف ایف آئی اے میں 8800 زائد المیعاد ڈینگی کٹس کے استعمال اور ای این ٹی مشین کے خورد برد کا کیس درج ہے ۔