پشاور(جنگ نیوز) ضلع ایبٹ آباد میں پولیو کنٹرول اور پولیو کے تدارک کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انتظامی افسران، محکمہ صحت اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پولیو کنٹرول، آئندہ جنوری 8 تا 12کے لیے پولیو مہم کے انعقاد ہوا، اہداف اور تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی.