• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف میں نئے صدر کی تعیناتی تازہ ہوا کا جھونکا ہے، طاہر علی شاہ

برسلز/ وارسا(نمائندہ جنگ ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کی تعیناتی قومی کھیل کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس سے قومی کھیل کے معاملات میں انشااللہ بہتری آئے گی ۔ اس حوالے سے پریزیڈنٹ جی او سی پولینڈ طاہر علی شاہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور قومی کھیل پر 9 سال سے قابض ٹولے سے جان چھوٹنے پر ہاکی فیملی کو مبارک باد دی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم پاکستان جو کہ پیٹرن انچیف پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی ہیں، کی جانب سے کیا گیا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے انہوں نے ہاکی کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نئے سربراہ کی تقرری کی ۔ سی ای او شاہ برانڈ طاہر علی شاہ نے طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ قومی کھیل کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری سید حیدر حسین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے بدعنوان عناصر کے خلاف علم جہاد بلند کیا ۔ طاہر علی شاہ نے کہاکہ صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی سے امید ہے کہ وہ ہاکی کلبز کی صاف اور شفاف اسکروٹنی کرتے ہوئے ایماندار اور مخلص قیادت کو سامنے لائیں گے اور ہاکی فیڈریشن کے سابق عہدیداران جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں ان کا سخت محاسبہ کریں گے ۔
یورپ سے سے مزید