پیرس (رضا چوہدری) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور قائد ن لیگ میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ منائی گئی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مسلم لیگ ن کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ اشفاق حسین نے انجام دیئے ،پروگرام میں پارٹی رہنما پیٹرن چوہدری تاج دین سکھیرا ، حاجی مزمل حسین ، یوتھ ونگ صدر خان اصغر خان ، چوہدری محمد حسین ، شیخ وسیم اکرم کے علاوہ کارکنوں اور کمیونٹی نے شرکت کی۔پروگرام کی صدارت شیخ وسیم اکرم نے کی۔مہمان خصوصی سینئر نائب صدر اوورسیز و چیف کوارڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک تھے ۔ پروگرام کا آغاز حافظ ارسلان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ، نعت رسول مقبولﷺ حافظ معظم ساہی نے پیش کی۔ پاکستان اور فرانس کے قومی ترانوں پیش کئے گئے۔مقررین راجہ محمد علی خان ،،چوہدری شہباز کسانہ ، چوہدر ی فیصل سعید،خان اصغر ،سبط مزل ،سید خالد، جمال شاہ کشمیری،زاہد اقبال ہاشمی،حافظ اقبال اعظم ،چوہدری عبدالقادر،فرانس کی اسمبلی کے رکن Monsieur Carlos Deputes ، garges les gonesse ،بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی۔